( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۳۶ نتائج (۰سیکنڈ )
مَراتِب تَنَزُّلاتِ سِتَّہ
(تصوف) تنزل حق کے چھ مراتب یعنی احدیت ، وحدت ، واحدیت ، عالم ارواح ، عالم مثال اور عالم شہادت نیز رک : مراتب ستّہ
مَراتِب خَمسَہ
(تصوف) پانچ درجے یعنی ناسوت ، ملکوت ، جبروت ، لاہوت اور ہاہوت ۔
مَراتِب داری
ایک دوسرے کے مرتبے کو مخلوظ رکھنا ، مرتبے کے مطابق برتاؤ ۔
مَراتِب سِتَّہ
(تصوف) تنزل حق کے چھ مرتبے مقرر ہیں ، مرتبہء اول احدیت یا وحدت ، ثانی واحدیت ، ثالث ارواح مجردہ ، رابع ملکوت جسے عالم مثال بھی کہتے ہیں ، خامس عالم ملک جسے عالم شہادت بھی کہتے ہیں ، سادس عالم انسان کامل جو جامع جمیع مراتب ہے اور بعض صوفیہ یوں کہتے ہیں کہ مرتبہء اول احدیت ، ثانی وحدت ، ثالث واحدیت ، رابع عالم ارواح ، خامس عالم مثال اور سادس عالم شہادت ، ان کو مراتب تنزلات ستہ کہتے ہیں
مَراتِب سُلُوک
(تصوف) قرب حق کی طلب اور تلاش کے مدارج یا مراحل ، سلوک کے درجات ۔
مَراتِب طے کَرنا
سلوک کے مدارج طے کرنا ؛ دریافت طلب امور کا فیصلہ کرنا ، تمام مرحلوں اور درجوں کا تصفیہ کرنا، امور مستفسرہ کا فیصلہ کرنا ۔
مَراتِب طے ہونا
سلوک کے مرحلے طے ہونا ، دریافت طلب امور کا فیصلہ ہونا ۔
مَراتِب عالی
بلند درجات ۔
مَراتِب عُلیا
اُونچے مرتبے ، بلند درجات ۔
مَراتِب کُلِّیہ
(تصوف) رک : مراتب ستہ
<
۱
۲
۳
۴
>