سلوک کے مرحلے طے ہونا ، دریافت طلب امور کا فیصلہ ہونا ۔
چند روزمیں یہ سب مراتب طے ہو جاویں ۔
(۱۸۴۸ ، عہد نامہ ، ۷ : ۱۳۹)
ہوئے طے سب مراتب کل کے پھر آج
کسی شے کا نہ تھا وہ شاہ محتاج
(۱۸۶۱ ، الف لیلہٰ نو منظوم ، ۲ : ۵۷۶)
غرض سب مراتب طے ہو گئے تو آنحضرت ﷺ خود تشریف لے گئے اور سودہ کے والد نے نکاح پڑھایا ۔
(۱۹۱۴ ، سیرۃ النبیؐ ، ۲ : ۴۰۲)
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .