( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۵۰۲ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵   ۶   ۷       >
  1. نام اُچھالنا

    ۱۔ بدنام کرنا ، تشہیر کرنا ، رسوا کرنا ۔
    ۲۔ شہرت دینا ، نام روشن کرنا ، عزت دلانا ، نیک نامی میں مشہور کرنا ۔
     

  2. نام اُچَھلنا

    ۱ ۔ نام اُچھالنا (رک) کا لازم ، بدنامی ہونا ۔
    ۲ ۔ نام روشن ہونا ، نیک نامی حاصل ہونا ۔
     

  3. نام اُڑنا / اُوڑنا

    ۱ ۔ نیست و نابود ہونا ، مٹ جانا ، نشان نہ رہنا ۔
    ۲۔ نام مشہور ہونا ،شہرہ ہونا ، چرچا ہونا ۔
     

  4. نام اَللّٰہ

    اللہ کے نام پر ، اللہ کی راہ میں ، خدا کے لیے ۔
     

  5. نام اُونچا کَرنا

    نام روشن کرنا ، مشہور کرنا ۔
     

  6. نام اُونچا ہونا

    شہرت ہونا ، چرچا ہونا ، خوبیوں میں مشہور ہونا ۔
     

  7. نام آسمان پَر ہونا

    بلند نامی سے بہت زیادہ شہرت ہونا ، نام ہونا ، مشہور ہونا
     

  8. نام آشنا

    صرف نام سے واقف ، اَن دیکھا جانکار ، جس کے صرف نام ہی سے واقفیت ہو ، جسے دیکھا نہ ہو صرف اس کا نام سنا یا پڑھا ہو ۔
     

  9. نام آنا

    نام زبان پر جاری ہونا یا تذکرہ ہونا ، بیان ہونا ، ذکر ہونا نیز نام شامل ہونا ۔
     

  10. نام آوَر

    مشہور ، شہرت یافتہ ، نمایاں ، نامور ۔