( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۶۴۶ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۲۷   ۲۸   ۲۹   ۳۰   ۳۱   ۳۲   ۳۳   ۳۴   ۳۵       >
  1. بات کَرتے ہی کاٹ کھانا

    بولنے نہ دینا ، بولتے ہی برس پڑنا.
     

  2. بات کَرتے ہی گال کاٹ لینا

    سامنا ہوتے ہی چوٹ کرنا.
     

  3. بات کُرْسی نَشِین ہونا

    بات کا ٹھیک بیٹھ جانا ، تسلیم کیا جانا ، قبول ہو جانا
     

  4. بات کَرکے گُنَہْگار ہونا

    بولتے ہی قصور وار ٹھہرایا جانا ، لب کھولتے ہی بات پر لے دے ہونے لگنا.
     

  5. بات کَرنا

    ۱. (i) گفتگو کرنا ، من٘ھ سے بولنا .
    (ii) لب کشائی کرنا .
    ۲. عملی قدم اٹھانا ، کام انجام دینا ، ( عموماً ضمیر کے ساتھ مستعمل ).
    ۳. نکتہ چینی کرنا ، چون و چرا کرنا.
    ۴. شادی کا پیام دینا ، بیاہ کی تاریخ طے کرنا.
    ۵. شکوہ کرنا ، گلہ کرنا.
    ۶. مارنا ، خبر لینا ( عموماً سے کے ساتھ مستعمل ) ، جیسے : اسے کام کرتے میں چھیڑا جائے تو وہ تھپڑ سے بات کرتا ہے.
     

  6. بات کَرَن ہارا

    بات کرنے والا ، گویا (قدیم) .
     

  7. بات کَرنے کا سَلِیْقَہ نہ ہونا

    گفتگو کی تہذیب سے نا واقف ہونا ، مخاطب کرنے کی تمیز نہ ہونا ، غیر مہذب ہونا.
     

  8. بات کَرنے کی گُنَہگاری ہونا

    رک : بات کرنے کا گنہگار ہونا.
     

  9. بات کَرنے میں

    آناً فاناً ، لمحے میں ، ذرا سی دیر میں
     

  10. بات کَرنے میں پُھول جَھڑْنا

    شریں گفتار ہونا ، دلنشیں انداز میں بولنا.