( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۱۰۹ نتائج (۰سیکنڈ )
مُنہ پھیر پھیر دینا
بُری طرح شکست دینا ، مغلوب کرنا ، پسپا کرنا ۔
مُنہ پھیر جانا
پسپا ہونا ، مقابلے سے پیچھے ہٹنا ، بھاگ جانا ۔
مُنہ پھیر دینا
۱۔ منھ موڑ دینا ، رخ پھیردینا ، منھ دوسری طرف کردینا ۔
۲۔ منھ تھپڑا دینا ، بہت مارنا ۔
۳۔ پسپا کردینا ، مغلوب کردینا ، شکست دینا ، بھگا دینا ۔
مُنہ پھیر کَر/کے بَیٹھنا
۱۔ منھ موڑ کر بیٹھنا ، پیٹھ موڑ کر بیٹھنا ۔
۲۔ بیزاری اور بے رُخی اختیار کرنا ۔
مُنہ پھیر کَر/کے جانا
ناراض ہوکر جانا ، روٹھ کر جانا ۔
مُنہ پھیر کَر چَلنا
اظہارِ نفرت کرنا ، بیزاری ظاہر کرنا ۔
مُنہ پھیر کَر/کے سونا
بے اعتنائی ظاہر کرنا، دوسری طرف کروٹ لے کے سونا ، اظہارناراضگی کرنا
مُنہ پھیر کَر کَہنا
ناز و نخرے سے کہنا ، معشوقانہ ادا سے کہنا ۔
مُنہ پھیر کَر گھر دیکھ کَر
گھر اُس طرف ہے ، فورا ً چلے جاؤ ۔
مُنہ پھیر کَر نَہ دیکھنا
بے توجہی اور بے پروائی کرنا ۔
<
۲۷
۲۸
۲۹
۳۰
۳۱
۳۲
۳۳
۳۴
۳۵
>