( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۸۰۰ نتائج (۰سیکنڈ )
ساحِر ِ اَیَام
ایّام یعنی روز و شب کو ساحِر سے تشبیہہ دی گئی ہے ، مراد : وقت ، زمانہ ، دہر.
ساحِر ِ شَب
رات کو جادوگر سے تشبیہہ دی گئی ہے جو لوگوں کو ایک نظر دیکھتی ہے اور فوراً ان کی آنکھ بند ہوجاتی ہے.
ساحِرانَہ
جادو گروں کا سا ، پُرفریب.
ساحِرِْنی
ساحِر (رک) کی تانیث.
ساحِرَہ
ساحِر (رک) کی تانیث ، جادو گرنی.
ساحِری
۱. جادوگری.
۲. (مجازاً) عیّاری ، فریب کاری.
۳. سیاسی چال.
ساحِل
۱. دریا یا سمندر کا کنارہ.
۲. جائے سکون.
۳. (مجازاً) مقامِ نجات ، منزل ، کنارہ.
۴. بندرگاہ.
ساحِل ِ اَدْنیٰ
ساحل کی وہ ڈھلانیں جن پر پانی چڑھ کر منتہیٰ تک پہن٘چتا ہے.
ساحِل آشْنا
ساحل تک پہنچنے والا ، کنارے سے واقف ، اصل سے واقف ، حقیقت آشنا.
ساحِل ِ مُراد
منزلِ مقصود ، انجام.
<
۲۸
۲۹
۳۰
۳۱
۳۲
۳۳
۳۴
۳۵
۳۶
>