ساحل تک پہنچنے والا ، کنارے سے واقف ، اصل سے واقف ، حقیقت آشنا.
برنگِ بحر ساحل آشنا رہ
کفِ ساحل سے دامن کھین٘چتا جا
( ۱۹۳۵ ، بالِ جبریل ، ۱۲۰).
اپنی ہستی خود ہم آغوشِ فنا ہو جائے گی
موجِ دریا آپ ساحل آشنا ہو جائے گی
( ۱۹۵۷ ، یگانہ چنگیزی ، گنجینہ ، ۷۲ ).
[ ساحِل + آشنا (رک) ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .