( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۱۰۹ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۲۸   ۲۹   ۳۰   ۳۱   ۳۲   ۳۳   ۳۴   ۳۵   ۳۶       >
  1. مُنہ پھیر کَر/ پھیرے ہَنسنا

    من￿ھ چھپاکر ہنسنا ، پردے پردے میں ہنسنا ۔
     

  2. مُنہ پھیر لینا

    ۱۔ من￿ھ دوسری طرف کرلینا نیز روگردانی کرنا ۔
    ۲۔ بے پروائی کرنا ، بے مروتی برتنا ، بے اعتنائی کرنا ، توجہ نہ دینا ، نفرت کا اظہار کرنا ۔
    ۴۔ حقارت یا کراہت سے من￿ھ دوسری جانب کرنا ۔
     

  3. مُنہ پھیرنا

    ۱۔ رخ بدل دینا ، چہرہ دوسری جانب کرنا نیز بیزار ہوجانا ، متنفر یا ناراض ہونا ۔
    ۲۔ (ڈر کر یا شرم وغیرہ کی وجہ سے) بھاگ جانا ، پست ہمت ہوجانا ، ہتھیار ڈال دینا ، مقابلے سے ہٹ جانا ۔
    ۳۔ توجہ یا التفات سے کسی طرف مائل ہونا، کسی طرف رخ کرنا ۔
    ۴۔ التفات میں کمی لانا ، کشیدہ خاطر ہونا ، توجہ نہ کرنا ، برگشتہ ہونا ، روگرداں ہونا ۔
    ۵۔ شرم کرنا ، حیا کرنا ، شرمانا ، لجانا ۔
     

  4. مُنہ ِپھیکا ہونا

    من￿ھ کا ذائقہ خراب ہونا ۔
     

  5. مُنہ پَھیلانا

    ۱۔ زیادہ کا خواہش مند ہونا ، زیادہ مانگنا ، لالچ کرنا ؛ زیادہ مانگنے پر اَڑنا ، زیادہ طمع کرنا ؛ مانگنا ۔
    ۲۔ زیادہ قیمت مانگنا ، دام چڑھانا ، مول بڑھانا ، گراں کرنا
    ۳۔ منھ کھولنا ، منھ پسارنا ، دہن فراخ کرنا ۔
    ۴۔ ہکابکا رہ جانا ، حیرت سے منھ کھول دینا ، حیران ہوجانا ۔
     

  6. مُنہ پَھیلائے ہونا

    بہت مانگنے یا لینے کے لیے تیار ہونا ، خواہش مند ہونا ، طلب گار ہونا ۔
     

  7. مُنہ تاکنا

    رک : منہ تکنا جو فصیح ہے ۔
     

  8. مُنہ تُڑوانا

    کسی سے کسی کی بہت پٹائی کروانا ۔
     

  9. مُنہ تَک

    ۱۔ ہونٹوں کے قریب ، منھ میں ، کھانے میں ۔
    ۲۔ زبان پر ، ہونٹوں پر (عموماً بات کے ساتھ) ۔
    ۳۔ اوپر تک ، اوپر کی سطح تک ، لبالب ۔
     

  10. مُنہ تَک ایک کِھیل اُڑ َکر نَہ جانا

    کچھ نہ کھانا ، کھانے کو کچھ نہ ملنا ، فاقے سے ہونا ۔