( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۱۰۹ نتائج (۰سیکنڈ )
مُنہ تَک آنا
۱۔ لب تک آنا ، زبان تک آنا ، ہونٹوں تک آنا ، کہا جانا
۲۔ لبالب بھرنا ، کناروں تک آنا ، لبریز ہو جانا
مُنہ تکَ آئی بات
وہ بات جس کے کہنے کو دل چاہتا ہو ، جس کا کہنا موقع کے لحاظ سے ضروری ہو ، کہنے کی بات ۔
مُنہ تَک بَھرنا
کسی ظرف کا لبالب بھرنا ، منہا منھ بھرنا ، گلے تک ُپر کرنا ، لبریز کرنا
مُنہ تَک جَِگر آنا
دم اُلٹنا ، دم گھبرانا ، جی اُمنڈنا ۔
مُنہ تکتے / تَک کے رَہ جانا
حیرت سے خاموش رہ جانا ، کچھ نہ کہہ سکنا ، منھ دیکھتے رہ جانا ۔
مُنہ تُکَّل ہو جانا
پٹائی سے حلیہ بگڑ جانا ۔
مُنہ َتکنا
۱۔ خاموشی سے منھ دیکھتے رہنا ؛ حسرت و یاس سے دیکھنا ، بے بسی سے نظر کرنا ۔
۲۔ ہکا بکا رہ جانا ، حیران و ششدر رہ جانا ، حیرت کا اظہار کرنا ۔
۳۔ نگاہ ِطلب سے دیکھنا ، (کسی سے کسی شئے کا) امیدوار ہونا ، مدد کا محتاج ہونا ، آگے ہاتھ پھیلانا ۔
۴۔ (i) منتظر ہونا ، انتظار کرنا ، راہ دیکھنا ۔
(ii) جواب کا منتظر رہنا ۔
۵۔ جواب نہ دے سکنا ، لاجواب ہو کر دیکھتے رہ جانا ، لاجواب ہوجانا ۔
۶۔ کرنے کے موقع پر کچھ نہ کرسکنا ، ہاتھ پر ہاتھ دھر کے بیٹھے رہنا ، معاملے کی طرف سے بے پروائی برتنا ، خاموش اور بے عمل رہنا ۔
۷۔ دیکھ کر رہ جانا اور کچھ نہ سمجھ پانا ۔
مُنہ تَلخ ہو جانا / ہونا
منھ کڑوا ہوجانا ، منھ کا مزا خراب ہونا
مُنہ تَمتَمانا
۱۔ (غصے ، شرم یا بخار وغیرہ سے) چہرے کا سرخ ہو جانا ، رخساروں کا لال ہو جانا ۔
۲ ۔ چہرے پر غصے کے آثار پیدا کرنا ۔
مُنہ تَنگ کَرنا
منھ بند کرنا ، نہ بولنا ۔
<
۲۹
۳۰
۳۱
۳۲
۳۳
۳۴
۳۵
۳۶
۳۷
>