( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۵۰۸ نتائج (۰سیکنڈ )
گَھر میں سَفُیدی پھرْنا
گھر میں رنگ روغن ہونا.
گَھر میں سُوت نہ کَپاس جُلا ہے سے لَٹھم لَٹھا
رک : سوت نہ کپاس الخ ، اس کے متعلق کہتے ہیں جو خواہ مخواہ لوگوں سے جھگڑا کرے.
گَھر میں سے
بیوی ، اہلیہ.
گَھر میں شیر باہَر بھیڑ
اس شخص کے بارے میں کہتے ہیں جو گھر والوں پر بیجا رعب جمائے اور باہر والوں سے دب جائے ، گھر والوں پر بلاوجہ سختی کرنا اور باہروالوں سے نرم سلوک کرنے والا.
گَھر میں عِید ہوجانا
نہایت خوشی ہونا.
گَھر میں قَدَم جانا
مکان میں داخل ہونا.
گَھر میں کانی چڑْیا نَہیں
گھر میں کوئی موجود نہیں ، خالی پڑاہے.
گَھر میں کُتّے لوٹْتے ہیں
گھر بالکل ویران ہے.
گَھر میں کُودْنا
چوری چھپے بدکاری کے لیے کسی کے گھر جانا.
گَھر میں کوسوں کی مَنْزِل ہونا
بہت دیر تک گھر کے اندر ہی پھرتے رہنا (اگر چلا جائے تو اتنی دیر میں کوسوں کی مسافت طے ہوجائے).
<
۳۳
۳۴
۳۵
۳۶
۳۷
۳۸
۳۹
۴۰
۴۱
>