( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۱۰۹ نتائج (۰سیکنڈ )
مُنہ چاٹنا
۱۔ پیار کرنا ، چمکارنا
۲۔ بڑا یا اعلیٰ سمجھنا ، خوشامد کرنا ، نازبرداری کرنا
۳۔ کتے کا منھ کو زبان لگانا ، زبان سے منھ صاف کرنا ۔
مُنہ چاہیے
ہمت اور حوصلہ درکار ہے ، سلیقہ مندی اور صلاحیت کی ضرورت ہے ۔
مُنہ چپڑا کَرنا
سخت کلے پر طمانچے مارنا
مُنہ چَٹَوَّل
چوما چاٹی ، پیار ، اخلاص ؛ بک بک ، بکواس
مُنہ چُرانا
۱۔ سامنا کرنے سے گریز کرنا ، سامنے نہ آنا ۔
۲۔ جی چرانا ، آنا کانی کرنا ، پیچھے ہٹنا ۔
مُنہ چَرخا ہوجانا
منھ پھرجانا
مُنہ ِچڑانا
۱۔ ( چھیڑنے کے لیے ) بُرا منھ بناکر دانت نکالنا ، شوخی کرنا ، چھیڑنا ۔
۲۔ بدنمائی سے نقل کرنا ؛ (کسی صفت میں) مقابلے کی مہارت نہ ہوتے ہوئے مقابلہ کرنا ، کسی ایسی بات کا مدعی ہونا جو اپنے میں نہ پائی جاتی ہو ۔
۳۔ تحقیر کرنا، تضحیک کرنا، مضحکہ اُڑانا ، رسوائی کرنا ۔
مُنہ چَڑھا
وہ شخص جو نازبرداری کے سبب گستاخی اور بے ادبی سے پیش آتا ہو ، سر چڑھا ۔
۲۔ جو بہت پسند ہو ، منھ کو لگا ہوا ، پسندیدہ ۔
۳۔ ضدی
مُنہ چَڑھانا
۱۔ مصاحب بنانا ، مقرب بنانا ، منھ لگانا ، یار بنانا
۲۔ سر چڑھانا ، بے جا عزت یا اہمیت دینا ۔
۳۔ منھ تھتھانا ، منھ سجانا ، ناراض ہونا ۔
۴۔ تیوری پر بل ڈالنا ، ناپسند کرنے کی علامت ظاہر کرنا ۔
مُنہ چِڑھانا
۱۔ کسی کو آزردہ کرنے کے واسطے دوسرے کے منھ کی نقل بدنمائی کے ساتھ کرنا ۔
۲۔ مضحکہ اڑانا ، تضحیک کرنا ، رسوائی کرنا مذاق اُڑانا ۔
۳۔ کسی کی بھونڈی تقلید کرنا ، نقل نہ اتارسکنا ، خاکہ اڑانا ۔
<
۳۴
۳۵
۳۶
۳۷
۳۸
۳۹
۴۰
۴۱
۴۲
>