( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۳۹ نتائج (۰سیکنڈ )
اِینْٹی چِینْٹی چَھپر چھائِیں
گھر کا ایک ایک آدمی، گروہ کا گروہ ، محلے کا محلہ ، شہر کا شہر. ( اکثر کوسنے کے موقع پر مستعمل).
اَینْٹیِنا
لاسلکی مواصلات میں برقی لہروں کو بھیجنے اور وصول کرنے کا ایک آلہ، ایریل.
Antenna
اینْٹیں دَبْنا روڑے اُچَھلْنا
اعلیٰ کا تنزل اور ادنیٰ کی ترقی.
اَینْٹھ
اینْٹھنا (رک) کا حاصل مصدر، اینْٹھن.
۲. (فن تعمیر) گیلا ہونے کی حالت میں کٹے ہوئے تختے، کڑی یا شہتیر کی سطح کا بل یا خم جو عموماً ناہموار جگہ میں رکھنے سے پیدا ہوجاتا ہے
اَینْٹھا
۱. ( ملاوٹ) رسی بٹ بان بٹ اور کھٹ بنوں کا چرخی کی وضع کا اوزار جس سے رسی اور بان بٹتے ہیں.
۲. (کھٹ بنا) ادوان کے پھیروں کو بل دینے کا ڈنڈا
۳. (جرائم پیشہ) روپیہ
اَینْٹھا سِنْگھ
اس بندر کا فرضی نام جو بنْدریا سے بات بات پر روٹھتا اور لڑتا ہو، (مجازاً) ہر وہ شخص جس میں یہ وصف پایا جائے.
اینٹھانا
اینْٹھنا (رک) کا تعدیہ.
اَیْنٹْھنا
۱.بل کرنا، اکڑنا، (اتراہٹ سے ) تننا، اترانا، بررنا.
۲. (خفگی یا ناز سے ) روٹھ جانا، کشیدہ یا آزردہ ہونا.
۳. (تشنج وغیرہ سے) رگوں میں کھنْچاو ہونا، اعضا شکنی ہونا.
۴. ٹھنڈک ، (خشکی وغیرہ سے) ٹھٹھرنا، سکڑنا، جکڑا جانا، سوکھ کر چمڑا ہوجانا.
۵. پکتے میں ٹھنڈا پانی ڈالنے یا آنچ کی اونچ نیچ سے دانے یا گوشت یا کسی ترکاری وعیرہ کا سخت پڑجانا اور نہ گلنا.
۶. لکڑی کے سامان میں نمی وغیرہ سے ٹیڑھ پیدا ہوجانا.
اَیْنٹْھنا
۱.بل دینا، کسی چیز کو چٹکی میں دبا کر ایک طرف سے دوسری طرف کو مروڑنا، گھمانا یا اینٹھنا.
۲. (دھوکے سے یا دھمکا کر) لے لینا.
۳. ادوان کے پھیروں کو بل دیئے کے لیے اس میں لکڑی کا ڈنڈا یا اسی قسم کی کوئی چیز ڈال کر البیٹ دینا
اَیْنٹْھنا
قب: اینٹھنا
<
۱
۲
۳
۴