( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۶۴۶ نتائج (۰سیکنڈ )
بات بالا کَرْنا
رک : بات بالا رکھنا.
بات بالا ہونا
بات بالا کرنا (رک) کا لازم .
بات باندھنا
غلط خیال قائم کرنا ، غلط گمانی کرنا ، ازخود سوچ بیٹھنا ، خلاف بیانی کرنا ، جھوٹی دلیل کرنا.
بات بَتانا
کسی امر سے آگاہ کرنا.
بات بَٹْنا
فریب دینا ، جھوٹ بولنا ، بات گھڑنا.
بات بَدْلانا
قول سے روگردانی کرنا، مُکَر جانا.
بات بَدَلْنا
۱. گفتگو کا رخ پھیر دینا ، باتوں کا رخ کسی اور طرف موڑ دینا ، کہتے کہتے کچھ اور کہنے لگنا.
۲. کہہ کے مُکَرنا، بات کو دوسرے معنی پہنانا ، کہے سنے کے خلاف کرنا.
بات بَڑِی رَہْنا
مرتبہ بلند ہونا ، ساکھ قائم رہنا.
بات بَڑِی کَرْنا
۱. کسی کے کلام کی تائید کرنا، ہاں میں ہاں ملانا
۲. بات کاٹنا، قطع کلام کرنا
بات بَڑی ہونا
رک : بات بڑی کرنا جس کا یہ لازم ہے.
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
۷
۸
>