( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۵۰۲ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۴۱   ۴۲   ۴۳   ۴۴   ۴۵   ۴۶   ۴۷   ۴۸   ۴۹       >
  1. نامَہ

    ۱ ۔ خط ، چٹھی ، پتر ، مکتوب .
    ۲ ۔ نامہء اعمال ۔
    ۳ ۔ رجسٹر ، دفتر ، طومار ۔
    ۴ ۔ کتاب ، رسالہ ، نسخہ ، پوتھی ، پستک ۔
    ۵ ۔ دستاویز ، تحریر ، نوشتہ ، تمسک (اقرار نامہ ، بیع نامہ ، رہن نامہ ، ہبہ نامہ وغیرہ) ۔
     

  2. نامَہ

    نام کا ، نام والا ، نام سے موسوم یا مشہور ، نامی ۔
     

  3. نامَہ اَعمال

    ۱ ۔ وہ رجسٹر یا کاغذ جس میں فرشتے ہر آدمی کے کل نیک و بد عمل لکھتے ہیں ، اعمال نامہ ۔
    ۲ ۔ (مراداً) وہ سرکاری نیز غیرسرکاری رجسٹر جس میں ملازموں وغیرہ کا چال چلن اور کارگزاری درج ہوتی ہے ۔
     

  4. نامَہ اَعمال بَڑھنا

    گناہوں کا زیادہ ہونا
     

  5. نامَہ اَعمال دھونا

    گناہ مٹانا ، گناہوں سے پاک کر دینا ۔
     

  6. نامَہ اَعمال سَفَید رکھنا

    نامہء اعمال کو گناہوں سے پاک رکھنا ؛ گناہ سے بچنا ۔
     

  7. نامَہ اَعمال سَفَید رَہ جانا/رَہنا

    نامہء اعمال میں کچھ درج نہ ہونا ، نیکی و بدی کے ذکر سے پاک ہونا ؛ صالح رہنا ،گناہ نہ کرنا ۔
     

  8. نامَہ اَعمال سَفَید کَرنا

    نامہء اعمال پاک کرنا ، گناہ دھونا ، نامہء اعمال میں نیکیاں لکھوانا ۔
     

  9. نامَہ اَعمال سِیاہ/سِیَہ کَرنا

    نامہء اعمال گناہوں سے بھر دینا ؛ بہت گناہ کرنا
     

  10. نامَہ اَعمال سِیاہ ہونا

    نامہء اعمال سیاہ کرنا (رک) کا لازم ، نامہء اعمال میں بہت گناہوں کا درج ہونا ۔