( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۵۸ نتائج (۰سیکنڈ )
عَہْد کَرانا
وعدہ لینا ، اقرار لینا ، قول لینا ، عہد و پیمان لینا.
عَہْد کَر لینا
پختہ عزم کرلینا ، نیت باندھنا ، قسم کھا لینا ، مصمم ارادہ کرنا ، مستحکم ارادہ کر لینا ، شرط باندھ لینا ؛ چھوڑ دینا ، ترک کردینا ، تیاگ دینا ؛ قول و قرار کر لینا ، وعدہ کر لینا ، اقرار کر لینا ؛ بچن ہارنا
عَہْد ِ کُہَن
قدیم زمانہ ، پُرانا دور.
عَہْد ِ گُزَشْتَہ
عہد رفتہ ، گزرا ہوا زمانہ ، پچھلا دور ، موجودہ دور سے پہلے کا دور.
عَہْد ِ گُل
پھولوں کا موسم ، بہار کا زمانہ ؛ ( کنایۃً ) ترقی وفروغ کا زمانہ ، خوشی اور خوشحالی کے دن .
عَہْد لینا
قسم لینا ، قول لینا ، اقرار لینا ، کسی امر کا وعدہ لینا.
عَہْد ِ مَعْدِلَتْ مَہْد
وہ عہد حکومت ، جس میں عدل و انصاف کی پرورش یا سرپرستی کی جائے انصاف پر خاطر خواہ توجہ دی جائے .
عَہْد ِ مَعْنوی
( قانون ) جو ایجاب یا قبول بجز الفاظ کے اور طور پر کیا جائے ( عہد صریح کی ضد ).
عَہْد ِ مِیثاق
پکّا وعدہ ، پختہ عہد ، مضبوط وعدہ .
عَہْد ِ مَیمَنَتْ مَہْد
برکت و سعادت کا دور ، خوشی و کامرانی کا زمانہ ، مبارک دور.
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
>