( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۸۰۰ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۴۶   ۴۷   ۴۸   ۴۹   ۵۰   ۵۱   ۵۲   ۵۳   ۵۴       >
  1. سارا گانو جَل گیا ، بی بی فاطِمَہ کو خَبَر نَہِیں

    اس کے متعلق کہتے ہیں جو سخت بے پروا اور خود غرض ہو
     

  2. سارا گانو جَل گیا کالے مِینگھے پانی دے

    سب کچھ برباد ہوگیا ، اقبال کی تَمنّا باقی ہے ؛ وقت گُزرنے کے بعد کوئی چیز ملے تو بے فائدہ ہے
     

  3. سارا گانو جَل گیا لَڑکے نے آگ ہی نَہ پائی

    وہاں کہتے ہیں جہاں کوئی کام کرنے میں سُستی کرے یا کام نہ کرے ، بدقسمت آدمی کو فراوانی اور افراط کے زمانہ میں بھی کچھ حاصل نہیں ہوتا
     

  4. سارا گَھر جَل گیا جَب چَوڑیاں پُوچھیں

    ۱. اوچھے کی نِسبت کہتے ہیں جو اپنے تھوڑے نقصان یا فائدے کو دوسروں کے بڑے نقصان یا فائدے پر مقدم جانے
    ۲. یہ مثل ایسے موقع پر کہتے ہیں جب کہیں بہت نقصان چوچکنے کے بعد اتنی قدر دانی ہو ، نام و نمود اور دِکھاوے کی خواہش میں اپنا نقصان کر لینے کے موقع پر بھی یہ مثل بولتے ہیں
     

  5. سارا گَھر سَر پَر اُٹھا لینا

    بہت زیادہ شور و غُل مچانا ، چیخ چیخ کر باتیں کرنا .
     

  6. سارا مال جاتا جانْیے تو آدھا دِیجے بانٹ

    اگر تمام مال کا نقصان ہوتا نظر آئے اور آدھا دینے سے آدھا بچ جائے تو آدھا دے دینا چاہیے کہ اسی میں فائدہ ہے
     

  7. سارا نَوَرْدا پِھرْتی کُواں دیکھ ڈرْتی ہے

    بے جا نخرے کرنے والی عورت کے متعلق کہتے ہیں
     

  8. سارا

    ( مُشابہت ظاہر کرنے کے لیے ) سا ، سار ، مِثل ، مانند.
     

  9. سارا

    رک : سالا
     

  10. سارْبان

    شُتربان ، اُون٘ٹ والا ، اُون٘ٹ کا رکھوالا ( جو اُون٘ٹ کی مہار پکڑ کے چلتا ہے )