( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۸۵ نتائج (۰سیکنڈ )
بَغْلول پنَا
بغلول (رک) کا اسم کیفیت۔
بغلوں میں ہاتھ دینا
بیکار بیٹھے رہنا۔
بَغْلی
بغل سے منسوب : جو قریب یا پہلو میں ہو۔
بَغْلی
۱. (i) کشتی کا ایک دانْو جس میں حریف کی بغل کے نیچے سے ہوکر پیٹھ پر آجاتے ہیں۔
(ii) (بانْک) بائیں طرف کا ایک پیچ جس کے متعدہ انداز ہیں لیکن ہر ایک میں حریف کا ہاتھ اپنے سر اور اڑا کے پہلو یا گلے اور چھری کا وار کیا جاتا ہے۔
۔۲ مگدر ہلانے کا ایک طریقہ جس میں ہر مگدر کو کندھے سے نیچے تک لاکر پھر اوپر لے جاتے ہیں۔
۳ تلے دانی جس میں عورتیں سوئی تاگا رکھتی ہیں اور بیشتر بغل میکں دابے رہتی ہیں۔
۴. فقیر کی جھولی ، زنْبیل
۵. اونْٹ کا وہ عیب جس سے چلنے میں ران پیٹ سے رگڑ کھالئی ہے
۶. ڈنڈے کھیلنے کا ایک طریقہ
۷. پرندے کا پروں میں منھ چھپانے کی کیفیت
۸. جانوروں کے وہ دانْت جو بیج کے دو دانْتوں کے آس پاس کے دانْتوں
۹. رک : بغل نمبر ۳
۱۰. ایک خاص طرح کی قبر جو قبر کے گڑھے کے بغلی یا کھے کو کھود کر کھو کی شکل بنائی جاتی ہے اور لاش کو اس کے اندر رکھ کر باکھے کا منھ بند کر کے اصلی گڑھے (لحد) کومٹی سے بھر دیتے ہیں اس میں بٹاو کی ضرورت نہیں ہوتی.
۱۱. کشتی کا ایک دانْو (عموماً دینا کے ساتھ).
۱۲. تکیہ جو بغل میں رکھا جاتا ہے ، رک : بغلی تکیہ
۱۳. (بانْک وغیرہ) چھری کا دانْو جو مقرر طریقے سے کیا جاتا ہے
۱۴. حمائل شریف ، چھوٹے سائز کا قرآن پاک ، جیسے : یہ بڑا نسخہ وہیں الماری پر رکھ دو اور بغلی اٹھا لاؤْ.
بَغْلی انُڈْیل گاڑی
وہ واگن (گاڑی) جو بھرا ہوا بار پٹری کے دائیں بائیں انڈیلْتی ہے۔
بَغْلی بال
بغل کا بال جس کا بڑھنا گندگی کی علامت ہے۔
بَغْلی بَیٹْھنا
(کشتی) حریف کا سامنا بچاکر پہلو اور گرفت کرنا اس طرح کہ اس کے دونوں ہاتھ قبضہ میں آجائیں اور وہ ٹانگوں پر زور قایم نہ رکھ سکے ۔
بَغْلی تَکْیَہ
رک: بغل نمبر ۱۲
بَغْلی چور
خفیہ مخالف وہ خائن جو ہر وقت ساتھ رہے۔
بَغْلی دُشْمَن
وہ شخص جو پاس رہ کر دشمنی کرے ، آستین کا سانْپ ، دوست نما دشمن۔
<
۳
۴
۵
۶
۷
۸
۹
>