( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۲۱۴۲ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۳   ۴   ۵   ۶   ۷   ۸   ۹   ۱۰   ۱۱       >
  1. دو بارَہ زِنْدَگی پانا

    مرتے مرتے جی جانا ، مرتے مرتے بچنا ، کسی شدید حادثے سے ، جس میں جان جانے کا خطرہ ہو، بچ جانا.
     

  2. دو بارَہ نِیسْت کس را زِنْدِگانی

    کسی کو دنیا میں دوبارہ زندگی نہیں ملتی
     

  3. دو باری

    دو دفعہ ، دوسری بار.
     

  4. دو باز

    ا. (i) (کبوتر بازی) نامہ بر کبوتر جو دراز قد اور لمبی چونْچ کے ہونے اور نامہ بری کے لیے سدھائے جاتے ہیں ، رنگتوں کے لحاظ سے ان کے نام نلتے، ببرے اور دو بلکے مشہور ہیں
    (ii) ایک قسم کا باز
    ۲. چپ رنگ کا مرغ یعنی جس کے دونوں بازوؤں کے پَر سفید اور باقی جسم کے سیاہ ، سرخ یا زرد ہوں.
    ۳. کبوتر یا مرغ کے رنگ کی ایک قسم.
    ۴. کنکوا جس کے دو کندے رنگ دار ہوں.
     

  5. دو باز پَرْیوں دار

    (پتنگ بازی) دوباز پتنگ کی ایک قسم.
     

  6. دو بازَن

    (مرغ بازی) ایسی مرغی جس کے دونوں بازوؤں کے پَر سفَید ہوں اور باقی پَر کسی اور رن٘گ کے
     

  7. دو بازُو

    ایک کھیل کا نام ؛ ایک دہقانی اوزار ؛ ایک قسم کا عقاب
     

  8. دو بازُو بَرابَر

    (علم ہندسہ) ایک شکل جس کے مقابلہ کے پہلو برابر ہوں جیسے مستطیل
     

  9. دو باکی

    دو باکھوں والی نصف دائرے کی شکل کی ٹوپی.
     

  10. دو باگا

    تیز رفتار اور سرکش گھوڑا جسے قابو میں رکھنے کے لیے اس کے منہ میں دو لگامیں دی جاتی ہیں.