( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۰۶ نتائج (۰سیکنڈ )
مانگتا
بھکاری ، مانگنے والا۔
مانگشا بھیدی
نمک معدنی کی قسم سے، پھکڑی کی طرح کی چیز، رنگ زرد اور چمکدار اس کو اگر پیس کر گوشت کے بارچے پر برکیں تو پانی ہوجائے، پھوڑوں کے بدگوشت کو کاٹتی ہے۔
مانگَن
مانگنا۔
مانگَن گَئے سو مِرَ گئے اور مَریں جو مانگَن جائیں وہ نر پہلے ہی مَرے جو ہوتے کر دے نائیں
برہموں کا مقولہ جو مانگتے ہیں یا مانگنے جائیں بے عزت ہوتے ہیں ، مگر جو ہوتے ہوئے نہ دیں وہ زیادہبے عزت ہوتے ہیں۔
مانگنا
۱۔ سوال کرنا ، درخواست کرنا۔
۲۔ طلب کرنا۔
۳۔ بھیک لینا، گدائی کرنا۔
۴۔ تقاضا کرنا۔
۵۔ دعا کرنا ، التجا کرنا۔
۶۔ سگائی چاہنا ، نسبت کی درخواست کرنا ، دونوں ہی اپنے اپنے بیٹے کے لیے اسے مانگنے پراڑے ہوئے تھے۔
مانگنے والا
بھکاری ، سوالی
مانگی
وہ چیزجو طلب کی جائے، طلب کی ہوئی (چیز) ، منگیتر (لڑکی)
مانگی پکار
عارضی یا ہنگامی طور پر ڈھنڈورا پیٹ کے بے قاعدہ جمع کی ہوئی فوج وغیرہ .
مانگی تانگی
عاریۃََ لی ہوئی ، مستعار لی ہوئی.
مانگی دھار
وہ سپاہی جو دوسرے کا نوکر ہو
<
۳
۴
۵
۶
۷
۸
۹
۱۰
۱۱
>