( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۵۱۱ نتائج (۰سیکنڈ )
کِس خَیال میں ہو / ہے
کیوں نہیں سمجھتے ، کیا سوچتے ہو، کیوں بے خبر یا بے فکر ہو
کِس دَرْد / مَرْض کی دوا ہے
کس کام کا ہے، بے فائدہ ہے، محض نکمَا ہے
کِس دِل سے
کیا سمجھ کر، کیا سوچ کر، کیا جان کر، عموعاً اس وقت بولتے ہیں جب کسی کام کے کرنے کو دل نہ چاہتا ہو یا کسی کا کام کرنا اخلاقاً مناسب نہ ہو.
کِس دِن کو / کے لیے اُٹھا رَکّھا ہے.
کب کے لیے ملتوی کیا ہے، کرتے کیوں نہیں
کِس دھان کا چانوَل ہے
کس باغ کی مولی ہے.
کِس زَُبان سے
کس طرح ، کیسے.
کِس زَُبان سے بَیان ہو
زبان بیان کرنے سے قاصر ہے (کسی بہت اچھے کام کے شکریہ کے طور پر کہتے ہیں)
کِس زَُبان سے تَعْریف ہو
تعریف کرنے سے زبان قاصر ہے، تعریف ناممکن ہے، بہت زیادہ اچھا.
کِس زَُبان سے شُکْر ادا ہو
شکریہ ادا نہیں ہوسکتا ، صد شکر کے لائق امر یا بات ہے
کِس سَٹَر پَٹَر میں پھرْتے ہو
کس فکر میں چکر لگا رہے ہو، کس سوچ بچار اور فکرو تردّد میں ہو
<
۳
۴
۵
۶
۷
۸
۹
۱۰
۱۱
>