( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۸۸ نتائج (۰سیکنڈ )
گول چَلا
گولا انداز، گولا چلانے والا، توپ چلانے ولا.
گول چَلی
نجّاری کور کا رندہ ، لکڑی کا کنارا گول کرنے اور سطح پر دھاریاں ڈالنے کا رندہ.
گولا
۱. لوہے ، مٹی وغیرہ کی بنی ہوئی کوئی گول مدّور چیز ، گیند کی مانند گول چیز.
۲. چمڑے ، کپڑے یا ربڑ کی وہ گیند جو زمین پر پھینکنے سے اُجھلتی ہے، بڑی گول گیند.
۳. مٹکا .
۴.(i) اُون یا تاگے کی گولی ، پیچک.
(ii) (پتنگ بازی) لپٹی ہوئی ڈور ، ڈور کا پنڈا ، دھاگے کا گولا.
(iii) مصنوعی کرۂ زمین جس میں تمام دنیا کا نقشہ بنا ہوتا ہے ، گلوب ، کرہ.
(iv) افیون کی یا افیون سے مرکب بڑی گولی.
۵. (معماری) ستوں کے اِرد گرد اُبھرا ہوا حلقہ ، مرغول ، مرغولہ ، گول کنگنی.
۶. قالب جس پر دستار بند پگڑی لپیٹتے یا گول ٹوپی ہموار کرتے ہیں.
۷. ناریل کی پوری گری
۸. کن٘ویں کے اندرونی دور کی پختہ چُنائی ، کوٹھی نیز پختہ کن٘واں.
۹. گول شہتیر ، لٹّھا.
۱۰. ایک وضع کی آتش بازی.
۱۱. جلانے کی لکڑی کا بڑا اور موٹا ٹکڑا (چری ہوئی لکڑی کے مقابل) .
۱۲. ریاح جو پیٹ میں گولے کی شکل میں اُٹھ کر درد پیدا کرتے ہیں، باؤ گولہ
۱۳. (کبوتر بازی) کبوتر کی ایک نوع جو دو طرح کا ہوتا ہے ٹینی اور اصیل ، ٹینی سے مراد بد رنگ ہے اور اصیل سے مراد خوش رنگ ہے جو لڑانے اور اُڑانے کے واسطے نہیں ہوتا ، ٹینی اُڑانے اور لڑانے کے لیے مخصوص ہے جو قد میں بڑا اور دونوں بازوؤں کے پر سخت اور دراز اور دُم کے پر چھوٹے اور آنکھیں سرخ اور ٹانگیں مضبوط اور چھوٹی ہوتی ہیں.
۱۴. اناج کا کوٹھا ، کھتا ، اناج کی منڈی ، گنج
۱۵. پختہ سیدھی سڑک جو چوڑائی میں سطحِ زمین سے کسی قدر اُٹھی ہوئی ہو
۱۶. قمقمہ ، گولا بلب ، چھوٹی قندیل.
۱۷. (کھرادی (خراطی)) خراد کیے ہوئے پائے میں لَٹَو کی وضع کی بنی ہوئی شکل ، مٹکی
۱۸. حُقّے کا پیالے کے نیچے کا حصہ جو گول شکل کا خراد کیا با بنا ہوا ہوتا ہے.
۱۹. سوجن ، ورم ، آماس
گولا اُٹھانا
آگ میں ہاتھ ڈالنا ، (پرانی رسم کے موافق قسم کےطور پر) اپنی صداقت اور بے گناہی کے ثبوت میں تپتے یا جلتے ہوئے لوہے کو ہاتھ میں پکڑنا.
گولا باڑی
اناج کی کوٹھی
گولا بَید
گول بید جو ٹوکرے وغیرہ بنانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے.
گولا پِشاوَری
گول مرچ جو پشاور میں پیدا ہوتی ہے.
گولا دَنگ
نہایت موٹا تازہ ، گول مٹول.
گولا دَن
موٹا تازہ ، تندرست ، توانا ، فربہ ، توپ کے گولے کی مانند
گولا دَن بَنا ہوا ہے
نہایت موٹا تازہ ہے، فربہ ہے ، تندرست ہے
<
۳
۴
۵
۶
۷
۸
۹
۱۰
۱۱
>