( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۷۰ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۴   ۵   ۶   ۷   ۸   ۹   ۱۰   ۱۱   ۱۲       >
  1. جامْدانی

    ۰۱ کڑھا ہوا پھول دار کپڑا ، بوٹی دار مہین کپڑا .
    ۰۲ وہ پیٹی یا صندوق جس میں پہننے کے کپڑے رکھتے ہیں ، بوغبند.
    ۰۳ ابرک یا کاغذ کی صندوقچی جس میں بچے محرم کے دنوں میں گوٹا بھر کر رکھتے ہیں ( لغات النساء) .
    ۰۴ (لکھنؤ) ایک قسم کا چار گوشہ زری باف بٹوا.
     

  2. جامْدانی

    بھولدار ، منقش ، کھدا ہوا ، جس پر کندہ کاری کی گئی ہو ( دھات کے برتن وغیرہ کے لیے مستعمل ).
     

  3. جامْدانی

    ۰۱ ( آب براری) پانی کے مٹکے رکھنے کی جگہ ، بھنڈار خانہ.
    ۰۲ ( آب براری) گرمی کے موسم میں رات کے وقت ہوا میں پانی کےآب خورے رکھنے کی جگہ.
     

  4. جامْرُول

    رک : جمرول.
     

  5. جام سُر

    (نجوم) چودھویں نچھتر میں کسی نحس ستارے کا ہونا ، ساتویں برج میں کسی ستارے کا ہونا جو شادی بیاہ کے لیے نحس سمجھا جاتا ہے .
     

  6. جامِع

    ۱. (i) جمع کرنے والا ، یکجا کرنے والا .
    (ii) محیط ، وسیع.
    (iii) ملانے والا ، اکٹھا کرنے والا ، برقرار رکھنے والا .
    (iv) مجموعۂ صفات .
    ۰۲ ( مسجد کے ساتھ) جس میں نماز جمعہ ادا کی جائے.
    ۰۳ ٹرانزسٹر کا ایک حصہ جو تختی کی طرح ہوتا ہے اور برقیوں کو اپنی طرف کھینْچتا ہے اس کی دھات میں کچھ عناصر اور ملا دیئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ مثبت ہوجاتا ہے.
     

  7. جامِع اَزْہَر

    رک : جامعہ ازہر ، دنیا کی قدیم ترین مسلم یونیورسٹی جہاں تمام دینی وجدید علوم کی تعلیم دی جاتی ہے .
     

  8. جامِع ِ اَضْداد

    مجموعہ اضداد ، ضدوں کا مجموعہ ، متضاد اور متناقص اشیا ، اقوال و اعمال کا مجموعہ .
     

  9. جامِع ُ الْاِسْم نِظام

    ( حرکیات ) اگر کوئی نظام ایسا ہو کہ اس کے کسی ذرہ کے محدد غیر تابع محددوں کی رقوم میں ایسی مساواتوں کے ذریعے بیان ہوسکیں جن میں تفرقی سر بلحاظ وقت کے شامل نہ ہوں تو ایسے نظام کو جامع الاسم نظام کہتے ہیں.
     

  10. جامِع ُ الْاضَدْاد

    رک : جامع اضداد .