( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۱۷ نتائج (۰سیکنڈ )
نِظام عَدالَت
انصاف کے حصول کا طریقہ ، عدالتی نظام ، طریقہء انصاف ۔
نِظام عَدل
نظام عدالت ، انصاف کا نظام ، عدالتی نظام ۔
نِظام عَشَری
ناپ تول یا نظام زر کا وہ طریقہ جس کا ہر ایک یونٹ کسی معیاری پیمانے ، وزن یا سکے کو دس سے ضرب یا تقسیم کر کے نکالا گیا ہو (اعشاری اوزان میں سب سے چھوٹا وزن ملی گرام کہلاتا ہے ، پیمائش کی اکائی کو میٹر اور اعشاری نظام زر کی اکائی کو سینٹس کہتے ہیں ، جسے پیسہ بھی کہہ سکتے ہیں) ، اعشاری نظام ۔
نِظام عَصَبی
(حیاتیات) اعصاب (رک) کی نسوں کے قدرتی جال کی نظم و ترتیب جو مغز اور حرام مغز پر مشتمل ہے اور تمام جسم میں پھیلا ہوا ہے ، حواس خمسہ کا استعمال اور گرد و پیش سے بامعنی رابطہ ہر ذی حیات اس نظام کی مدد سے کرتا ہے (Nervous System)۔
نِظام عَقائِد
عقیدے پر مبنی نظام ، مذہب کے اصول کا نظام ۔
نِظام عَلائِم
علامتوں کا نظام ۔
نِظام عِلم
فلسفہ ؛ کسی مضمون یا موضوع کے مباحث ۔
نِظام عمل
لائحہ عمل ، پروگرام ، ضابطہ کارروائی ۔
نِظام فطرت
رک : نظام طبعی ۔
نِظام فکر
فکری نظام ، خیال کا طریقہ کار ۔ ا
<
۴
۵
۶
۷
۸
۹
۱۰
۱۱
۱۲
>