( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۵۱۱ نتائج (۰سیکنڈ )
کِس شَخْص کا مُنھ دیکھ کَر / کے اُٹھا ہوں
جب کسی دن تکلیفوں پر تکلیفیں پیش آئیں تو کہتے ہیں یعنی صبح پہلے پہل کس منحوس کا منھ دیکھا تھا.
کِس قَدَر
حد درجہ ، بیش قدر ، کسی درجہ.
کِس قَیامَت کا / کی / کے
کِس بلا کے، کس غضب کا
کِس کا / کی
۱ . کس شخص کا.
۲. کسی کا نہیں.
۳. بے وقعتی اور بے قدری کے اظہار کے لیے.
کِس کافِر کو اِعتِبار آئے گا
کوئی اعتبار نہیں کرے گا
کِس کام کا / کی
۱. بے مصرف ، فضول ، بے کار ، بے معنی.
کِس کا مُنھ ہے
کس کی مجال ہے.
کِس کام کو نِکْلا تھا
جب غفلت یا بھول یا بیخودی کے سبب اپنے اصل مقصود کو بھول کر آدمی دوسرا کام کر بیٹھتا ہے تو افسوس کے ساتھ یہ کلمہ زبان پر لاتا ہے
کِس کِس
افراط کے اظہار کے لیے.
کِس کِس سے
۱ . کتنے اشخاص سے، کتنے آدمیوں سے (متعدد افراد کی موجودگی ک وقت بولتے ہیں).
۲ . حیرانی کے اظہار کے لیے.
<
۴
۵
۶
۷
۸
۹
۱۰
۱۱
۱۲
>