( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۶۴۶ نتائج (۰سیکنڈ )
بات پَر سَر دینا
رک : بات پر جان دینا.
بات پَر قائِم رَہْنا
رک : بات پر ٹھہرنا.
بات پَر قِیام ہونا
قول میں استحکام ہونا ، وعدے میں پختگی ہونا.
بات پَر کان دَھرْنا / رَکْھنا / لَگانا
بات غور سے سننا ، بات پر دھیان دینا.
بات پَر لَگْنا
۱. بات پر عمل کرنا ، کہے پر چلنا.
۲. کسی بات کے پیچھے پڑنا ، جیسے: محض سنی سنائی بات پر لگ گئے.
بات پَرمِٹْنا / مَرمِٹْنا
بات کی خاطر جان دینا ، عزت یا قول پر قربان ہو جانا ، غیرت مند ہونا.
بات پَر مَرْنا
۱. رک : بات پر مٹنا.
۲. سخن پروری کرنا ، ہٹ کرنا ، کیے ہوئے پر اڑنا.
بات پَرائی ہونا
خبر کا پھیلنا ، راز آشکار ہونا ، بات کا عام ہونا.
بات پَڑْنا
۱. موقع پیش آنا ؛ دشواری پیدا ہو جانا ، رک : بات آپڑنا.
۲. بات پہن٘چنا .
بات پَکانا
بات طے کرنا ، معاملہ پختہ کرنا ، خیال کو پکّا کرنا ، بات پر غور کرنا.
<
۵
۶
۷
۸
۹
۱۰
۱۱
۱۲
۱۳
>