(متعین و مخصوص طریقہ سے ) اللہ کے ایسے نام کا ورد کرنا جس سے خدا کی صفت جلال یا قہاریت ظاہرہوتی ہو اس قسم کا وظیفہ پڑھنے میں بڑی احتیاطیں برتی جاتی ہیں جن میں گوشت وغیرہ کا کھانا ترک کرنا اور پاکیزگی اور اکل حلال کا اہتمام کرنا بہت ضروری ہے اور نتیجہ اس کا جلال و قہر کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے .
اجی وہ بڑا جلالی وظیفہ ہے مولوی صاحب نے بتایا ہے کہ بالکل اکیلے کمرے میں کنڈیاں لگا کر پڑھا کریں .
(۱۹۵۴، پیر نابالغ ،۱۱۰)
[ جلالی + وظیفہ (رک) ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .