نیست و نابود ہو جانا ، خاک میں ملنا ، ڈھے جانا ، تباہ و برباد ہو جانا ۔
کشمیری کٹرے کی مسجد زمین کا پیوند ہو گئی ۔
(۱۸۶۵ ، خطوط غالب ، ۴۹) ۔
معصوم بچیاں جیتی جاگتی اور ہنستی بولتی زمین کا پیوند ہو رہی ہیں ۔
(۱۹۲۹ ، آمنہ کا لال ، ۱۸) ۔
مادرِ گیتی کا نہایت لائق فرزند زمین کا پیوند ہو گیا ۔
(۱۹۳۵ ، چند ہمعصر ، ۱۱) ۔
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .