دست بوسی تک کہاں ہے دسترس مجھ دست کو
دست رس پائوں جو آوے اس کا داماں دست میں
( ۱۷۴۲ ، دیوان زادہ حاتم ، ۶۶ ) .
خدا تعالیٰ نے ہر ذی روح کی جبلت میں یہ خاصیت رکھی ہے کہ وہ نفع حاصل کرنے یا ضرر کے دفع کر نے کی جبلت میں یہ خاصیت رکھی ہے کہ وہ نفع حاصل کر نے یا ضرر کے دفع کر نے کا بالطّبع ارادہ کرتا ہے اور جہاں تک اس کی دسترس ہوتی ہے اس غرض کے لئے کوشش کرتا ہے .
( ۱۸۷۹ ، مقالاتِ حالی ، ۱ : ۹۰) .
نہ مٹے گی دِل سے یہ آرزو کہ لگا کے آنکھوں سے چُوم لیں
ترے پاؤں تک نہیں دسترس ترے آستاں کی زمیں سہی
( ۱۹۲۷، شاد عظیم آبادی ، میخانۂ الہام ، ۳۸۵ ) .
اگست کے شمارے میں ایک اور اہم کتاب ( اردو اِملا اورا س کی اصلاح ) نذرِ قارئین کی جارہی ہے ...ا س کے مباحث ، اہلِ علم کی دسترس میں ہوں .
( ۱۹۸۶ ، نگار ، کراچی ، اگست ، ۵ ) .
۲. قابو ، قدرت ، اِختیار .
کہیں پاؤں جی دست رس
یا ہوئے جو کچھ میرا بس
( ۱۵۰۳ ، نوسر ہار ، ۹ ) .
بھی آدم تھے تا آج لگ کوئی کس
نہیں کیتا خاور زمیں دسترس
( ۱۶۴۹، خاور نامہ ، ۴۲۳ ) .
ہوئی فوج اور فلک پر دسترس
ولے مسندِ باپ کی تھی ہوس
( ۱۷۹۴ ، جنگ نامۂ آصف الدولہ و نواب رام پور ، ۵ ) .
دسترس اتناتو ہو ،بیٹھیں جو وہ غیروں کے پاس
اپنے پہلو میں انھیں دے دے کے قسمیں کھینچ لیں
( ۱۸۵۴، غنچۂ آرزو ، ۸۶ ) .
کوئی بڑے سے بڑا عہدہ یا منصب ایسا نہیں رہا جو غیر مذہب والوں کی دسترس سے باہررہا ہو .
( ۱۹۰۴ ، مقالاتِ شبلی ، ۱ : ۲۲۴ ) .
عوامی شاعروں کے نغموں کو ...ادب میں اپنے عہد کی روح سمو دینے اور اس کو عام انسان کی دسترس میں لانے کے لئے ... زبردست کدوکاوش کر نی پڑتی .
( ۱۹۸۶، نگار ، کراچی ، ستمبر ، ۵۶ ) .
۳. قابلیت ، لیاقت ، دستگاہ .
درد تو کرتا ہے معنی کے تئیں صُورت پذیر
دسترس رکھتے تھے کب بہزاد و مانی اس قدر
( ۱۷۸۴ ، درد ، ۴۱ ) .
جس کی دسترس صرف آورد تک ہے وہ کبھی عمدہ مقرر نہیں ہوسکتا .
( ۱۸۹۰ ، رسالہ حسن ، دسمبر ، ۳۳ ) .
یہ لوگ لگے اس چیز کو جُھٹلانے جس کے سمجھنے پر ان کو دسترس نہ ہو .
( ۱۹۰۶، الحقوق والفرائض ، ۱ : ۱۷ ) .
اس کے ( اشفاق احمد ) تینوں بیٹے اعلیٰ قسم کے مستری ہیں لکڑی اور لوہے دونوں کاموں میں دسترس رکھتے ہیں .
( ۱۹۸۶ ، اوکھے لوک ، ۹۸ ) .
۴. بِساط ، حیثیت .
معجزہ کی حقیقیت ہی یہ ہے کہ اس کی تعلیل و توجیہ عام تجربات کی دسترس سے باہر ہو .
( ۱۹۳۳، سیرۃالنبیؐ ، ۳ : ۱۱۶ ) .
۵. مدد ، امداد .
جاننا دنیا کو ہے کردرگزر
دسترس تک تو بھلا ہے سب سے کر
( ۱۸۱۳، مثنوی ایجاد ِ رنگین ، ۷۳ ) .
اف : پانا ، رکھنا ، ہونا .
[ دست + ف : رس ، رسیدن - پہنْچنا ].
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .