۲. دروازہ بجانا ، دروازہ اور پھاٹک کھٹکھٹانے اور تھپتھپانے کا عمل .
کی آواز دستک کہ یارِ دگر
ہوئی گھر میں القصّہ میری خبر
( ۱۸۱۰ ، میر ، ک ، ۹۷۲ ) .
دی جب انصاف نے دستک آکر
حجرۂ تنگ سے نکلے باہر
( ۱۸۸۰ ، رسالہ تہذیب الاخلاق ، ۲۶۷ ) .
میرے گھر کا دروازہ جس کی دستک کا آرزو مند تھا وہ اطلاع آ گیا .
( ۱۹۲۱ ، لرائی کا گھر ، ۱۰ ) .
پہچانا تھا دستک کو اور قدموں کی ہر آہٹ کو
بُجھے چراغ کو ہاتھ میں تھامے دروازہ بھی کھولا تھا
( ۱۹۸۱ ، ملامتوں کے درمیان ، ۲۸ ) ،
۳. محصول ، ٹیکس .
انگریزی صدر کا دستخط شدہ دستک ، تمام ان اشیاء کو جن کا اِس میں ذکر ہونا تھا چُنگی کے متعلق ہر قسم کی روک تھام بلکہ معائنے سے بھی بری کردیا تھا ،
( ۱۹۳۱ ، انگریزی عہد میں ہندوستان کے تمّدن کی تاریخ ، ۱۱ ) .
۴. پروانۂ راہ داری .
دستکِ رخصت عنایت ہو کہ ہم اپنے آقا کے پاس چلے جائیں .
( ۱۸۹۷ ، تاریخ ہندوستان ، ۸ : ۱۷۹ ) .
گورنمنٹ کے لگان ( اعمالِ حسنہ ) کے باقی رہ جانے پر عزرائیل کی دستک ( پروانہ ) لے کر آموجود ہونا یقینی ہے .
( ۱۹۱۹ ، بابا نانگ کا مذہب ، ۲۴۰ ) .
۵. کسی کچیری سے جاری شدہ مہری حکم ، پروانہ ، وارنٹ .
صفحۂ دل کوں داغ کی کر مہر
عشق کے شاہ نی دیا دستک
( ۱۷۳۹ ، کلیاتِ سراج ، ۳۰۱ ) .
وہ صورت ہے اگر تم پاج مانگر خوبرووں سے
خطِ عارض کی ہو چُھٹی شہ خاور پہ دستک ہو
( ۱۸۳۶ ، ریاض البحر ، ۱۷۵ ) .
۶. ڈن٘ڈ یا جُرمانے کی ادائیگی کا حکم نامہ .
تم نے ایک ہزار روپیہ ... ادا نہیں کیا لہٰذا یہ دستک تمہارے نام جاری ہوتا ہے .
( ۱۸۶۳ ، انشاۓ اردو ، ۳۰ ) .
دس روپے روز کی دستک جاری کرنے کا حکم .
( ۱۹۱۱ ، ظہیر دہلوی ، داستانِ غدر ، ۲۴۸ ) .
۷. فرقی کا حکم ، فرقی .
جو کوئی مال گُزار مابی حاضر ہو کر اداۓ زر قسط اپنی کا کیا دستک اس کی برخاست ہوجاۓ گی .
( ۱۸۴۹ ، کتاب الآغاز ، ۱۱۱ ) .
ف
[ ف ] .
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .