حضرتِ بلال نے حضرتِ ابوبکر کے گھر کوں آکر دستک دئیے سوبیان ہے .
( ۱۷۶۵ ، چھ سرہار ، ۶ ) .
تُو رات کو میرے دروازے پر آن کر دستک دیتا میں تجھے اسی وقت اندر بُلا لوں گی .
( ۱۸۴۵، حکایتِ سخن سنج ، ۶۲ ) .
ان ہاتھوں کی خطا نہ تھی جو تیرے غیروں کے دروازے پر دستک دیتے رہے .
( ۱۹۱۳ ، سی پارۂ دل ، ۸ ) .
ڈیوڑھی پر دستک دی ڈیوڑھی پر کوئی نہیں تھا .
( ۱۹۴۸ ، زمیں فلک اور ، ۲۴ ) .
سحر پڑھ کر دستک دی کہ ایک برق چمکی .
( ۱۸۸۲ ، طلسمِ ہوشربا ، ۱ : ۹۰۵ ) .
ہرگر نہ کھلا بابِ اثر بند ہے ایسا
دیں دستکیں ہر چند مرے دستِ دعا نے
عِشا کے بعد روز دستک دو .
( ۱۹۲۳، لغاتِ اردو ، ۳ : ۷۶ ) .
بُلبل چہکارتی تھی تو دل پرایک عالم گزرجاتا تھا ... کئی دفعہ یہ نوبت ہوئی کہ میں نے دستک دے دے کر اڑا دیا .
( ۱۸۸۷ ، سخندانِ فارس ، ۲ : ۱۸۲ ) .
آقا نے جو دستک دے کر ہُش کیا وہ مرغ دوسری ٹانگ نکال کر کھڑا ہو گیا .
( ۱۹۳۷ ، قصص الامثال ، ۲۶۱ ) .