اہلِ پانی پت سے معلوم ہوا كہ یہ زمین لاوارث ہے بجز ذات پروردگار كے كوئی اس كا والی نہیں مگر ہاں شامِلات طرف افغاناں كہلاتی ہے ۔
( ۱۸۸۴، تذكرۂ غوثیہ ، ۴۳۴ ) .
آس پاس كے دیہات ایک زمانے میں شہر قدیم كے محلوں اور شاملات میں تھے۔
(۱۹۴۶، شیرانی ، مقالات ، ۱۰۱) .
اس شہر كو شاملات كہا جاتا تھا كہ ریاست جے پور اور جو دھپور كی سرحد پر واقع تھا ۔
( ۱۹۷۹، كھوئے ہوؤں كی جستجو، ۱۹) .
سو روپیہ جو آپ كے بھائی صاحت نے دینے كہے تھے ... وہ سیالكوٹ كے چندے كی شاملات میں آویں گے ۔
( ۱۸۹۴، مكتوبات سرسیّد ، ۴۲۴ ) .
اس بات كے كہنے كی ضرورت نہیں كہ وہ رومال جرابیں سلیپر وغیرہ وغیرہ شاملات لباس سے ہیں ۔
(۱۹۱۱، باقیات بجنوری ، ۵۸) .
شاملات ، اس كو دوہری گھاٹی بھی كہتے ہیں یعنی جب طرفین سے ضرب كے مقابل ضرب اور روک كے مقابل روک برابر جاری رہے .
(۱۸۴۶، رسالہ بانک بنوٹ ، ۱۷) .