( آگ یا آنچ وغیرہ سے ) گرم کرنا ، حرارت پہنْچانا .
سورج کے چشمے کا رواں آب آتشیں بو جم رہیا
کیوں سین٘کے بس آئے گا اتنیاں کوں یک انگار آج
(۱۶۶۵ ، علی نامہ ، ۱۰۸) .
شمع پر سین٘ک کے تکیے بھی بغل میں دابے
گرم جب بھی تو شبِ ہجر میں پہلو نہ ہوا
( ۱۸۷۸ ، گلزار داغ ، ۴۴ ) .
بچے ہوئے خانوں کو ایک اُون کے ٹکڑے پر ڈال کر مضبوطی سے باندھو اور آگ کے سامنے تھوڑی دیر سین٘کو تاکہ پھول جائے .
(۱۹۳۵ ، اُونی کام سلائیوں سے ۱۳ ) .
چائے کی پتّیوں کو سورج کی روشنی میں خشک کر کے ہلکے درجۂ حرارت پر سین٘ک دیا جاتا ہے تو اس طرح سیاہ چائے تیار ہوتی ہیں .
( ۱۹۸۴ ، جدید عالمی ، معاشی جغرافیہ ۲۳۱ ) .
۲. (i) بھوننا ، بریاں کرنا .
جلتا ہے محتسب مرے جامِ شراب سے
اب میں کباب سین٘کتا ہوں آفتاب سے
( ۱۸۷۸ ، آغا اکبر آبادی ، د ، ۱۱۰ ) .
جب یہ لوگ ( کباب کی طرح ) آگ پر سین٘کے جائیں گے .
( ۱۸۹۵ ، ترجمعۂ قرآن مجید ، نذیر احمد ۷۷۸ ) .
(ii) روٹی کو توے یو ہلکی آئچ پر بخت کرنا ، پکانا .
پیڑے بنا لیتے ہیں پھر چکلہ پر بیل کر کاغذ کے برابر پتلا کر لیتے ہیں اور ... کوئلوں کی آگ پر سینک لیتے ہیں .
( ۱۹۳۰ ، جامع الفنون ۲ : ۷۴ ) .
۳. چوٹ درد یا ورم کی حالت میں کسی عضو کو گرمی پہن٘چانا ، سکائی کرنا ، ٹکور دینا .
آتشِ گُل سے جو اس کو سین٘ک دے اے باغباں
دُور ہو جائیں ابھی سب درد ہائے عندلیب
( ۱۸۱۶ ، دیوان ناسخ ، ۱ : ۳۲ ) .
لے زرا سین٘ک دے تُو ہی مرے دل کی چوٹیں
کہ ترے پاس تو ہے شعلۂ رُخسار کی آئچ
( ۱۹۳۶ ، شعاع مہر ، ۳۸ ) .
کبھی ... اگ میں کسی چیز کو ڈال کر چاہا جاتا ہے کہ ایسے مریض کو اس سے سین٘کا یا داغا جائے جو براہ راست آگ کی حرارت براداشت نہیں کرسکتا .
( ۱۹۵۶ ، مناظر احسن گیلانی ، عبقات ، ۳۸۵ ) .
۴. تان٘ت یا چمڑے سے منڈے ہوئے ساز کو گرمی پہنچا کر سخت کرنا .
کجی ابرو کی جب غضّے سے دیکھے
کماں چڑھتی ہے جیوں آتش کے سینْکے
( ۱۷۷۴ ، تصویر جاناں ، ۱۹ ) .
جلوۂ حسن سے یوں دل ہے ہمارا سوزاں
جس طرح سین٘کتے ہیں آگ پہ نقارے کو
( ۱۸۲۴ ، مصحفی ، د ( انتخاب رامپور ) ، ۱۹۲ ).
۵. لکڑی کو نرم کرنے کے لئے آنچ دینا .
اوس کی مثرگاں ہو نہ سیدھی لاکھ دل اپنا چلے
یہ نہیں وہ چوب جس کو سین٘ک کر سیِدھی کریں
( ۱۸۵۶ ، کلّیات ظفر ، ۴ : ۹۱ ) .
۶ . تاپنا ، اپنے جسم کو گرماہٹ پہن٘چانا .
ایک دن اپنے محلّے میں بیٹھے دھوپ سین٘ک رہے تھے .
( ۱۹۷۷ ، سائیں احمد علی ، ۲۳ ) .
ممکن ہے پڑوسی کی چھت پر خواتین میری طرح بیٹھی دھوپ سین٘ک رہی ہوں .
(۱۹۷۹ ، نیلا پتھر ، ۱۱) .
۷. چار جُوئی کرنا ؛ حمایتی تلاش کرنا .
( ماخوذ : فرہنگ آصفیہ ) .
[ سین٘ک ( رک )+ نا لاحقۂ مصدر ] .
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .