ایک گروہ اس کی صداقت پر گواہ ہے.
(۱۸۷۳، مطلع العجائب (ترجمہ) ، ۲۰۴).
شروع ہی سے خلوص و صداقت کا گہوارہ ہوں.
(۱۹۴۹، اک محشر خیال ، ۸۷).
تیری ... صداقت کلام کے باعث تجھ سے اُلفت رکھتی ہوں.
(۱۸۹۷، دعوت اسلام ، ۱۳).
اُس نے کہا، آپ کی صدقت کی شہادت کون دیتا ہے، آپؐ نے فرمایا سامنے کا یہ درخت.
(۱۹۲۳، سیرۃ النبؐی، ۱۱۰:۳).
خود بھی حسن اور اُن کی حدیثیں بھی سب حسن
خود نام کر رہا ہے صداقت حدیث کی
صداقت اُن کی یہ دی کہ ان کے گھوڑوں کے سموں پر انگریزی نمبر پڑے ہوئے ہیں
(۱۹۱۱، ظہیر دہلوی، داستان غدر، ۱۲۹).
ترکِ وفا گر چہ صداقت نہیں
پر یہ ستم سہنے کی طاقت نہیں
آخر دم تک وہ دنیا کے تمام مذاہب کے علم اور مذہبی صداقت کی جستجو میں سرگرم رہے.
(۱۹۳۵، چند ہمعصر، ۱۵).
سب سے بڑی صداقت یا حقیقت انسان کی ذات ہے.
(۱۹۸۵، ادب کلچر اور مسائل، ۴۶).