۱. ملگجی رن٘گ والی ، جو نہ گوری ہو نہ کالی ، درمیانے رن٘گ کی.
کیا کیا ہے حُسن سان٘ولی رن٘گت پہ آپ کی
جلوہ دِیا کسوف نے اس آفتاب میں
(۱۸۸۲، صابر دہلوی ریاضِ صابر ، ۱۴۵).
اس وقت مگر سوچوں میں مگن
وہ سان٘ولی صُورت کی ناگن
(۱۹۷۸، ابنِ انشا، دلِ وحشی، ۲۴).
۲. تان٘بے کے رن٘گ کی ملگجی ، سبزی مائل.
دھاتیں کئی رن٘گ کی ہوتی ہیں ، سان٘ولی ، سفید ، سنہری ، کالی ، پیلی ، روپہلی وغیرہ.
(۱۹۶۰، دھاتوں کی کہانی ، ۱۳).
[ سان٘ولا (رک) کی تانیث ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .