طوفِ طاقِ کعبہ کرنے دے منجے فرصت خدا
خاک سرمہ کر دماغ اپنے کو دیووں عود بُو
آئی تو تھی لہر کہ کہوں حال دل کا سب
پر روونے نیں بات کی فرصت نہ دی مجھے
ذرا فرصت نہ دی اور حصار ملتان کا محاصرہ کر لیا.
(۱۸۹۷، تاریخ ہندوستان ، ۴ : ۷۴).
مستغنیِ ساحِل نہیں دریائے محبت
دم لینے کی فرصت بھی کہیں موجِ فنا دے
اے رشکِ ماہ تاب تُو دل کے صحن میں آ
فرصت نہیں ہے دن کو اگر توں رین میں آ
جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کے رات دن
بیٹھے رہیں تصورِ جاناں کیے ہوئے
گزاری میں نے تابستاں کی فرصت کوہساروں میں
دل افروز آبشاروں میں دل آرا مرغزاروں میں
کسی کو فرصت نہ تھی یہ جاننے کی کہ مجھ میں یہ تبدیلی کیوں کر آئی.
(۱۹۸۸، نشیب ، ۷۳).
صبح کو اگر سیمرغ سے جان بچ جائے تو فرصت ہاتھ آئے.
(۱۸۴۶، سرور سلطانی (ترجمہ)، ۲۱۰).
یہ قصہ بہت طول ہے بینظیر
کبھی پھر سنائیں گے فرصت میں ہم
اسے اپنی عبادت سے فرصت نہیں یک تل.
(۱۶۳۵، سب رس ، ۱۰۵).
جب تک خزانہ نہیں آوے گا تم رخصت نہیں پاؤ گے.
(۱۸۰۰، قصہ گل و ہرمز، ۱۰۷).
کاروبارِ شوق سے فرصت کہاں پاتے ہیں ہم
اے ہجومِ آرزو مہلت کہاں پاتے ہیں ہم
مرتا تو تھا جبی سیں تم دیکھنے کوں آے
بیمار کوں تبھی سیں فرصت ہے میرے صاحب
مومیائی کھلائی کچھ ہلدی
فرصت اس کو خدا نے دی جلدی
حال آپ کے آشوب چشم کا لکھا تھا پھر ان کے ہی خط سے یہ بھی دریافت ہوا کہ کچھ فرصت ہے.
(۱۹۴۹، تمہید نادرات ، ۲ : ۲۱).