موقع یا وقت پانا، چھٹکارا حاصل کرنا، کام سے فراغت پانا.
اگر پاؤں فرصت بشمشیرِ تیز
کروں جیو پر اس کے میں رستخیز
(۱۶۴۹، خاور نامہ ، ۴۶۱).
سکھوں نے فرصت پا کر ملکِ پنجاب پر تسلط کر ... تقسیم کر لیا.
(۱۸۶۴، تحقیقات چشتی ، ۱۵۶).
کاروبارِ شوق سے فرصت کہاں پاتے ہیں ہم
اے ہجومِ آرزو مہلت کہاں پاتے ہیں ہم
(۱۹۵۰، ترانۂ وحشت ، ۴۹).
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .