نشان ، ہدف ، (فُٹ بال ، ہاکی وغیرہ) دو کھمبوں کے درمیان کا خطِ مستقیم جس سے گیند گزر جانے پر ہار جیت ہوتی ہے، ایک بار کی جیت.
دونوں ٹیموں کی چڑھی ہوئی مشق اور بڑھے ہوئے جوش کا یہ عالم تھا کہ گول نہ اِدھر ہوتا تھا نہ اُدھر.
(۱۹۲۹، اودھ پنچ، لکھنؤ، ۵:۱۴).
کل میں نے اس کی ٹیم کی خلاف سات گول بنائے تھے، آج نو.
(۱۹۸۶، پرانا قالین ، ۱۰۳).
[ انگ : Goal ].
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .