ابھی ایک ہاتھ باقی ہے اے عباس
دیکھے مرنے کوں کیا سان٘ج اور سویرا
جہاں سویرا ہوا چڑیاں بولیں اور اس نے کہنا شروع کِیا اللہ ، حق اللہ ، پاک ذات اللہ.
(۱۹۱۳، انتخابِ توحید، ۹۴).
شام میری ہے سویرا تیرا
میرا بُتخانہ ہے کعبہ تیرا
آن٘حضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ فوج کو صبح تڑکے روانہ فرماتے تھے اور تمام اُمَّت کے لیے دعا کی تھی کہ ’’خداوندا میری اُمَّت کو صبح کے سویرے میں برکت دے‘‘ .
(۱۹۲۳، سیرۃ النبیؐ ، ۳ : ۵۹۰).
نئے شہر کی وسعتوں میں اُبھرتا ہوا ترکمانوں کا رنگین پھریرا
کراں تا کراں لہلہاتا ہوا ایک نا دیدہ و نا شنیدہ سویرا
اس مٹی کی خوشبو انہیں ایک نئے سویرے کی نوید دیتی اور ایک نئی زندگی کی ڈھارس بندھاتی تھی.
(۱۹۸۵، پنجاب کا مقدمہ ، ۲۷).