پوچھیں گے تو چھپا رکھتی نگٹ کی اوڑھنی زر کی
انپڑ پشواز کل ہی تھی ہری شلوار چوری سوں
پا میں تھی شلوار زربفت طلا
کرتا فانوس دوشاخہ پُرجلا
بند شلوار سے چسپیدہ ، سو اس روپ کے ساتھ
موم پر مہر کوئی گول سی جوں آوے اچٹ
پاجامہ کو سروال کہتے ہیں ، جو شلوار کی بگڑی ہوئی صورت ہے
( ۱۹۱۱ ، سیرۃ النبی ، ۱ : ۱۱۲ )
اس موٹے آدمی نے ... شلوار کے ساتھ کوٹ پہن رکھا تھا
( ۱۹۸۷ ، آخری آدمی ، ۱۲۷ )