وہ بند جس سے شلوار کو باندھیں ، کمر بند ، ازار بند .
سو تسری ہے آواز شلوار بند
سو چوتھی ہے آواز بوسے کے چھند
( ۱۶۱۴ ، بھوگ بل ، ۲۰ )
مغرق زری کا وہ شلوار بند
ثریا سے تابندگی میں دو چند
( ۱۷۸۴ ، سحرالبیان ، ۷۵ )
آیا نیچے پاؤں کے شلوار بند
پہنچی اس کے اٹھنے سے اس کو گزند
( ۱۸۱۴ ، عجائب رنگین (ق) ، ۴ )
کیف شراب ناب کا انجام ہو بخیر
شلوار بند ساقی رشک قمر کھلے
( ۱۸۴۶ ، آتش ، ک ، ۲۰۷ )
[ شلوار + ف : بند ، بستن - باندھنا ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .