ہر ایک کو حصّہ ہے دیا اس کے مناسب
قسّام نے قسمت کی جو تقسیم کی جاگیر
قسام نے لکھ کر مری قسمت میں فقیری
لکھا کہ مزاج اس کا امیرانہ بنے گا
کس کے پیرو پہ کھلا رہتا ہے بابِ جنّت
کون ہے مالک و قسّامِ شرابِ جنّت
اس کی خودی پہ جائے نہ قسّام روزِ حشر
یہ بات تو ازل سے مزاجِ بشر میں ہے