نصابی طرز کا لٹریچر عربی سے شروع ہوتا ہے۔
(۱۹۳۳ ، مقالات محمود شیرانی ، ۸ : ۱۴)۔
میں تنقید کی اس قسم کو نصابی تنقید کا نام دیتا ہوں۔
(۱۹۶۷ ، تنقید اور تجربہ ، ۱۰)۔
انجمن حمایت اسلام کی تیار کردہ ایسی نصابی درسی کتابوں میں اسلامی تعلیمات کو خصوصی طور پر سمو یا گیا تھا۔
(۱۹۹۰ ، اکابرین تحریک پاکستان ، ۴۴۹)۔
موازنہ بھی تنقید ادبی کی حیثیت سے ایک نصابی (اسٹنڈرڈ) چیز ہے۔
(۱۹۱۰ ، افادات مہدی ، ۱۶۳)۔