جب تک حکم والدین نہیں ہوتا کوئی امر وقوع پذیر نہ ہو گا ۔
(۱۹۰۱ ، طلسم نوخیز جمشیدی ، ۲ : ۳۰) ۔
اس سے یہ دکھانا منظور ہے کہ دہلی میں اس زمانے میں شادیاں کس طرح وقوع پذیر ہوتی تھیں ۔
(۱۹۲۳ ، انشائے بشیر ، ۱۴۳) ۔
آئے دن نئے نئے فتنے وقوع پذیر ہوتے تھے ۔
(۱۹۴۲ ، مقالات حافظ محمود شیرانی ، ۵ : ۶۳۶) ۔
حالات اس کے وقوع پذیر ہونے کے مساعد ہوتے ہیں ۔
(۱۹۶۹ ، نفسیات کی بنیادیں (ترجمہ) ، ۲۱۸) ۔
واقعات اس کی معرفت وقوع پذیر ہوتے ہیں ۔
(۱۹۸۵ ، آتش چنار (پیش لفظ) ، ط) ۔
مسجد کانپور کی شہادت اور ۱۹۱۷ء میں جلیانوالہ باغ کا بے رحمانہ قتل عام وقوع پذیر ہوا ۔
(۱۹۹۹ ، اردو شاعری میں پاکستانی قومیت کا اظہار ، ۸۴) ۔
کوئی دن ایسا نہیں گزرتا کہ ۔۔۔۔۔ چوری کے واقعات وقوع پذیر نہ ہوتے ہوں ۔
(۲۰۰۳ ، مجموعہء قوانین اسلام ، ۹ : ۵۷) ۔