(نفسیات) ماں باپ کی فطری خصلت جس کے تحت وہ اپنے بچوں سے پیار کرتے ہیں اور ان کا خیال رکھتے ہیں ، انسانوں اور جانوروں میں خلقی طور پر موجود ایک رجحان جو اپنی اولاد کی پرورش اور محبت پر اُبھارتا ہے ۔
ان میں سے بعض میں والدینی جبلت بہت قوی ہوتی ہے ، اسی وجہ سے بندریا اپنی تمام بادیہ نوردیوں میں اپنے بچے کو ساتھ لیے پھرتی ہے ۔
(۱۹۳۲ ، اساس نفسیات ، ۱۶۶) ۔
[ والدینی + جبلت (رک) ] ۔
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .