مظلومیت میں تشنہ دہانی پہ روئیں گے
جب تک جیئیں گے اس کی جوانی پہ روئیں گے
ہم مناسب سمجھتے ہیں کہ ٹرکش گورنمنٹ نے آرمینیوں کے ساتھ جو رعایتیں ملحوظ رکھی ہیں ان کا مختصر سا تذکرہ کیا جائے جس سے معلوم ہو گا کہ انگریزی اخبارات نے آرمینیوں کی مظلومیت کی جو تصویر کھینچی ہے وہ کہاں تک صحیح ہے ۔
(۱۸۹۶ ، مقالات شبلی ، ۸ : ۱۸۷) ۔
مظلومیت کی رہی سہی توانائی بھی ہاتھ سے جاتی رہی ، یہ کیسی بے چارگی تھی ۔
(۱۹۹۸ ، کہانی مجھے لکھتی ہے ، ۴۷) ۔