ریل آہستہ آہستہ روانہ ہوئی جب ہوٹل یعنی فرودگاہ میں پہونچی تو اس وقت شہر ڈودر کے میئر یعنی مجسٹریٹ اعظم نے شاہ کی ملازمت حاصل کی.
(۱۸۷۳، اخبار مفید عام، آگرہ، یکم اگست، ۱۴).
حضرت میں یہاں ہوٹل میں نوکر ہوں.
(۱۸۸۰، فسانۂ آزاد، ۲ : ۱۵۰).
عید قربان کی مستانی رات ہے ہوٹل کا اکیلا کمرہ ہے، سامنے کپنی باغ ہے.
(۱۹۱۴، سی پارۂ دل، ۴۲).
نیچے کی منزل میں دوکانیں اور بالائی منزلوں میں تجارتی و صنعتی اداروں کے دفتر ہوٹل اور اقامت خانے ہوتے تھے.
(۱۹۳۱، سیاحت ممالک اسلامیہ، ۵۵).
کر "ٹکٹ" مرحمت "ممبری" ڈال دے
کوئی "ہوٹل" کوئی "کمپنی" ڈال دے
میں تو کہتی ہوں تم نے پہلے ہی ایسے بڑے ہوٹل میں کام کیا ہوتا اب تک ہم نے حویلی بنالی ہوتی.
(۱۹۷۹، کافی ہاؤس، ۹۱).
لیکن اس میں ہوٹل کا وہ رہائشی کمرہ شامل نہیں جو کسی شخص کے تصرف میں نہ ہو.
(۲۰۰۳، مجموعۂ قوانین اسلام، ۹ : ۸۹).