لیے جاتے ہیں دل سودے لگا کر ان کے بازاری
تکلم پر ترحم پر تبسم پر تغافل پر
( ۱۷۸۴ ، میر حسن ، د ، ۴۲ )
صافی نے بغور دیکھ دل سے کہا ، یہ بازاری نہیں بیوپاری نہیں .
( ۱۸۶۲ ، شبستان سرور ، ۱ : ۴۶ )
گر یہی ہمت و بخشش ہے تو بازاری سے
بدلے خرمہرہ کے محتاج نہ لے گا گوہر
( ۱۹۱۱ ، تسلیم ، امیر اللہ ، ک ، ۸ )
۲. عام لوگ ، بازار کے بیٹھنے اٹھنے والے ، عوام ، راہگیر .
دیکھ کر راہ میں کہتے ہیں مجھے بازاری
کس طرح گھر کو یہ بیمار پہنچتا ہوگا
( ۱۸۲۴ ، مصحفی ، انتخاب رام پور ، ۲۹ )
یہ رقم بعینہ بازاریوں یعنی عام لوگوں پر بھی لازم ہے .
( ۱۹۵۸ ، ہندوستان کے عہد وسطیٰ کی ایک جھلک ، ۷۱ )
۳. اوہاش ، شہدا ، بدمعاش ، آوارہ .
خندی اور بازاری اس سنگت میں جمع
ہر طرف ٹچے کھڑے تھے مثل شمع
( ۱۷۱۳ ، فائز دہلوی ، د ، ۲۰۷ )
ہر گز گردوں کو نہیں ہے ذات و عزت میں فرق
آئے بازاری کو کیوں کر پیش و پس بازار میں
( ۱۸۴۶ ، مہر (آغا علی ) ، د ، ۱۹۷ )
مضامین کا مصنف ہونے کے سبب نالائق ، نامعقول اور بازاری کا خطاب دیا جاتا تھا .
( ۱۹۲۱ ، لڑائی کا گھر ، ۴ )
۴. عامیانہ یا سوقیانہ ، مبتذل ، خواص کی نظر میں تہذیب س گرا ہوا .
چھچھورے اور بازاری الفاظ و محاوارات . . . سے شیفتی اور غالب دونوں منتفر تھے .
( ۱۹۰۱ ، مقالات حالی ، ۱ : ۲۶۷ )
۵. رائج الوقت .
ہر ملک کی علمی زبان بازاری یا کاروباری زبان سے علیحدہ ہوتی ہے .
( ۱۹۲۴ ، مذاکرات نیاز ، ۱۳۳ )
ان کی بازاری قیمت فی صدی علی الترتیب حسب ذیل ہے .
( ۱۸۹۹ ، بست سالہ عہد حکومت ، ۳۹۰ )
۶. عام ، معملولی ، غیر معتبر .
میر دلدار کو یوسف س بھلا کیا نسبت
خناگی یے مرا محبوب وہ بازاری ہے
( ۱۸۴۳ ، دیوان رند ، ۲ : ۱۷۷ )
مجھ کو افسوس ہوا کہ ایسے معزز پرچے کا سرمایہ معلومات تمام تر بازاری قصے تھے .
( ۱۹۱۴ ، شبلی ، مقالات ، ۵ : ۱۰۶ )
۷. کسبی ، پیشہ کمانے والی (عورت) .
شیش محلوں کی پری ہے دخت رز
ایسی ویسی کوئی بازاری نہیں
( ۱۸۹۵ ، دیوان راسخ دہلوی ، ۱۷۷ )
خانگیاں و بازاریاں . . . گھر والیوں کے مقابلے میں عزت و عظمت کچھ بھی نہیں رکھتی تھیں .
( ۱۹۱۷ ، تاریخ اخلاق یورپ ، ۱ : ۱۸۸ )
[ بازار (رک) + ی ، لاحقۂ نسبت ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .