۱. پیمانے سے کسی سیال چیز یا پانی کا لبریز ہو کر گر پڑنا.
(نور اللغات)
۲. دم نکل جانا ، مر جانا.
صدا قل قل کی سن کر ہچکیاں لیتا ہے مستانہ
پلا دے جام اب ساقی چھلکنے کو ہے پیمانہ
( ۱۸۹۸ ، مولود کعبہ ، شمیم ، ۴ )
۳.( مجازاً) آن٘کھوں کا امڈ آنا ، دل بھر آنا.
چھلکے آنکھوں کے دونوں پیمانے
دل لگا آپ ہی آپ گھبرائے
( ۱۸۶۰، زہر عشق ، ۸)
آنکھیں وہ رسیلی صبر شکن اور جوش بھرا دل بے قابو
بھڑکی ہوئی پیاس یہ گرمی کی اور چھلکے ہوئے پیمانے دو
( ۱۹۵۱ ، آرزو ، ساز حیات ، ۲۸ )
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .