گاڑی یا بل کا وہ حصہ جو اس میں جتے ہوئے بیلوں وغیرہ کی گردن پر رہتا ہے ؛ نیز مجازاََ.
بل میں آٹھ اجزا ہیں ... کوڈ ، پھالی ، جوا.
(۱۸۴۶، کھیت کرم ، ۱۲)
اب کی جو تم کو کھیت جوتنے کو لے جائیں اور جوا تمھاری گردن میں پہنائیں تو فوراََ گرپڑو.
(۱۹۰۱، الف لیلہ ، سرشار ، ۱۹)
[ س : یُگ + کن युग + कं ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .