( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۵ نتائج (۰سیکنڈ )
خول
۱. (i) چھلکا ، پوست ۔
(ii) غلاف پَتّر کا خانہ ۔
(iii) اُوپر کا پرت ، بالائی بناوٹ ۔
۲. (i) وہ شے جو اندر سے خالی ہو ، مجوف ، چون٘گا ، پون٘گا ، کھوکھلا ۔
(ii) (سائنس) جسمانی ساخت جو ڈبیہ نما ہوتی ہے ۔
۳. مُلَمع ، سونے چاندی کا ورق یا پتر یا پانی جو کسی چیز پر چڑھایا ہوا ہو ۔
۴. پنجر ، حیوانی جسم کی ہڈیوں پر مشتمل باقیات ۔
(ii) ڈھان٘چہ ، ابتدائی جزویات پر مشتمل خاکہ ۔
۵. خلا ، خالی جگہ ، اندرونی فاصلہ ۔
۶. بالائی سطح پوشی ، تہ ، پوشش ۔
۷. ایک قسم کی چینی ترکاری کی پھلیاں جو زیتون کے تیل میں پکتی ہیں ۔
۸. (طب نسوانی) دائیوں کی اصلاح میں جھلّی کے اس غلاف کو کہتے ہیں جس کے اندر رہ کر بچہ ماں کے پیٹ میں پرورش پاتا ہے اور جو ولادت کے وقت پھٹ جاتا ہے ، آون ، برشعہ .
۹. (i) آتش بازی وغیرہ کی خالی کاغذی پوشش ۔
(ii) گولے یا کارتوس وغیرہ کا خالی نلکہ نما خانہ جس میں آتش گیر مادہ بھرا ہوتا ہے ۔
۱۰. (موسیقی) ڈھولک کی شکل کا مشرقی پاکستان کا تال کا ساز جو بیچ میں سے دونوں طرف گاؤدم ہوتا چلا جاتا ہے دائیں پٹری چار انچ کے قطر کی اور بائیں اس سے کسی قدر بڑی ہوتی ہے ان دونوں کے درمیان مسمے ہوتے ہیں گُتے نہیں ہوتے ۔
۱۱. (i) ظاہری ٹیپ ٹاپ کی حالت ، بناوٹ ، رکھ رکھاؤ ۔
(ii) حیثیت ، ذات ، باطنیت ۔
۱۲. (سناری) سوراخ ، کھانچہ ۔
۱۳. (سائنس) علامت ایک بند حلقے (Closed Region) پر تکمیل یعنی انٹگریشن Integration کے عمل کو ظاہر کرتی ہے اس قسم کے بند سطح کو اکثر ایک خول یا شیل (Shell) کا نام دیا جاتا ہے اسوجہ سے اس قسم کا انٹیگرل (Integral) یا تکمیل شیل (Shell Integral) انٹیگرل یا خول تکملہ کہلاتا ہے ۔

خول اُتارْنا
اصلیت ظاہر کرنا ۔
خول اُتَرْنا
حیثیت ظاہر ہو جانا ، اصل حقیقت آشکارا ہونا ۔
خول بافی
وہ کام جو کسی چیز کی بیرونی سطح پر اس کو دلکش ، خَوبصورت یا سڈول بنانے کے لیے کیا گیا ہو ، رن٘گ و روغن ، نقش و ن٘گار ۔
خول پَرَہ
(حشریات) ایک قسم کا بھونرا ، سوسک ، سسری ، انگ : Coleoptera .
خول چَڑھانا
اصلیت چُھپانا ۔
خول چَڑْھنا
غلاف چڑھا ہونا ، پوشش ہونا ۔
خول دار
۱. وہ شے جس میں بیچ کا حصّہ خالی ہو ، کھوکھلا ۔
۲. صدف کا کپڑا ، موتی میں رہنے والا کپڑا ، سیپی والا ۔
خول سے نِکَلْنا
ہوش میں آ جانا ، ظاہری ٹیپ ٹاپ یا بناوٹ سے باہر نکل آنا ، اصل حیثیت میں آ جانا ۔
۱
۲
>